القادر ٹرسٹ کیس، نیب نےبشریٰ بی بی کو 22 جون کو طلب کر لیا

القادر ٹرسٹ کیس، نیب نےبشریٰ بی بی کو 22 جون کو طلب کر لیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں 22 جون کو طلب کر لیا۔ 

نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو نوٹس بھیج دیا۔ بشریٰ بی بی سے القار ٹرسٹ کیس میں بحریہ ٹاؤن سے  458 کنال زمین کی منتقلی کے بارے میں تحقیقات ہوں گی۔ اس کے علاوہ بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کو ملنے والے 285 ملین روپے سمیت دیگر عطیات کی بھی تحقیقات ہوں گی۔  

نیب  نے بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کے بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشن کی تفصیلات  بھی طلب کر لیں ہیں۔ نیب نے بشریٰ بی بی کو کیس میں بطور گواہ طلب کیا ہے۔  

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے گزشتہ پیشی پر نیب میں تحریری جواب جمع کیا تھا۔ بشریٰ بی بی نے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔ 

نیب  نے بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کے بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشن کی تفصیلات  بھی طلب کر لیں۔

Bilal Arshad

Content Writer