دنیا کی پہلی سولر پینلز سے لیس گاڑی لانچ کرنے کا اعلان

دنیا کی پہلی سولر پینلز سے لیس گاڑی لانچ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈچ کمپنی "لائٹ ایئر" کا دنیا کی پہلی سولر پینلز سے لیس گاڑی بنانے کااعلان۔
 رپورٹ کے مطابق گاڑی کی چھت،ڈگی اور ہڈ میں سولر پینلزنسب ہوں گے جو گاڑی کی الیکٹرک بیٹری کو چارج کریں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑی ایک چارج میں 388 میل کاسفرکر سکے گی اور سولر پینلز سے مزید 44 میل رینج بڑھ جائے گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-06-16/news-1655382710-6516.jpg
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گرم ممالک میں اگرصارفین کاروزانہ کا سفر 22 میل سے کم ہے  تو صارفین کو سات ماہ تک گاڑی چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نیدرلینڈز کی طرح ابر آلود آب و ہوا میں گاڑی کو 2 ماہ بعد چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-06-16/news-1655382710-9567.jpg
کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی  ٹیسلا کی گاڑیوں سے بہتر ہے اور چھوٹی بیٹری سے زیادہ اچھا کام لینےکی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اسی سال سے گاڑیوں کی پروڈیکشن شروع ہوجائے گی ۔کمپنی کے مطابق  2025 تک ایک "پیپلز  ماڈل"  عارضی طور پر  لانچ کیاجائے گا جس کا نام لائٹ ایئر ٹو ہے ، جو تقریباً  $31,215  میں فروخت ہوگا۔

API Response:

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر