سٹی 42: لاہور کے چار حلقوں میں ضمنی الیکشن جیتنے کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی متحرک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے چاروں حلقوں میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خود چلانے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان رواں ہفتے لاہور آئیں گے، لاہور کے چاروں حلقوں میں جلسوں اور ریلیوں کے لیے بھی پلان تیار کیا جا رہا ہے, چاروں حلقوں میں انتخابی جلسوں سے عمران خان خود خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چاروں حلقوں میں جلسوں کے ساتھ ریلیاں نکالنے کی بھی تجویز زیرغور ہے، ان ریلیوں کی قیادت عمران خان کریں گے, چیئرمین تحریک انصاف ہفتے کو لاہور میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔