ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار بوبی دیول کے جواں سالہ بیٹے کی تصاویر وائرل

اداکار بوبی دیول کے جواں سالہ بیٹے کی تصاویر وائرل
کیپشن: bobby deol
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کےمعروف اداکار اور سنی دیول کے بھائی بوبی دیول نے اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب فلمیں کیں جس پر ان کو کئی ایوارڈے بھی نوازاگیا،معروف اداکار کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کو اب تک 11 لاکھ5 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کےمشہور اداکار بوبی دیول نے ایسی بہترین فلمیں کیں جو آج بھی بھارت اور دیگرممالک کے سینماگھروں میں دیکھی جاتی ہیں، اداکار کے بیٹے کی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں،تصاویر میں بوبی دیول اپنے بیٹےآریامن کے ہمراہ ہیں،بوبی دیول کی طویل عرصے بعد بالی ووڈ میں واپسی ہوئی ہے اور وہ ایک بار پھر فلموں اور ویب سیریز میں اداکاری کرتے نظر آرہے ہیں، اداکار نے حال ہی میں اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ منائی ہے۔

 بوبی دیول کے بیٹے آریامن کم ہی خبروں میں رہتے ہیں اور اب ان کے والد نے بیٹے کی تصویر لگا کر سالگرہ کی مبارکباد دی،بوبی دیول کے بیٹے آریامن 20 سال کے ہوچکے ہیں اور ان کی تصاویرکو اب تک 11 لاکھ5 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور پسند کرچکے ہیں،نامور شخصیات کی جانب سے بھی بوبی دیول کی پوسٹ پر سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ بوبی دیول نے 1996 میں ڈیزائنر تانیا اہوجا سے شادی کی اور ان کے 2 بیٹے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Bobby Deol (@iambobbydeol)

M .SAJID .KHAN

Content Writer