پولیس کے مخبروں کا بجٹ بھی آگیا!

پولیس کے مخبروں کا بجٹ بھی آگیا!
کیپشن: Punjab police informants increased the fees but the crime graph remained the same.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   پولیس کے مخبروں نے فیس بڑھا دی لیکن جرائم کا گراف وہیں کا وہیں ۔
تفصیلات کے مطابق  پولیس کے مخبروں کا بجٹ بڑھ گیا لیکن جرائم میں کمی نہ آسکی۔  ذرائع کے مطابق  پنجاب میں   جرائم پیشہ افراد کی خفیہ معلومات تک رسائی حکومتی خزانے  کو48 کروڑ سے زیادہ میں پڑی ہیں۔ لیکن یہ ادائیگی کس کس کو  اور کب کب کی اس پر پولیس کا ریکارڈ خاموش نظر آتا ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں جرائم  تو  کم نہ ہوئے لیکن پولیس کے مخبروں کی  فیس اچانک بڑھ گئی۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق جرائم میں ملوث افراد کی مخبری پر پنجاب پولیس نے اس سال 48 کروڑ 48 لاکھ روپے کی رقم خرچ کردی ہے۔ دستاویزات میں  بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے خفیہ اخراجات 48 کروڑ 48 لاکھ 86 ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں ۔جبکہ اس رواں مالی سال میں پنجاب پولیس نے مختص شدہ بجٹ سے ہٹ کر مخبروں کو خفیہ اخراجات کی مد ادائیگیوں کے نام پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے کے اضافی اخراجات بھی کیے ۔
محکمہ خزانہ کے زرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس یہ فنڈ خفیہ معلومات دینے والوں کو ہر سال ادا کرتی ہے ۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ  اس فنڈ کا آج تک کوئی آڈٹ بھی نہیں ہو سکا کہ یہ رقم کہاں خرچ ہوئی۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے نئے مالی سال کے بجٹ میں 45 کروڑ روپے کی مزید ڈیمانڈ بھی کی ہے ۔