(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں.نوٹیفکیشن جاری.
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی، محمد عرفان خان کو جوائنٹ سیکریٹری، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکریٹری، پارلیمانی امور ڈویژن محمد کریم خان کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
مزید برآں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی، علی عبدالرحمان کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں