ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چینی صدر شی جن پنگ کا شکریہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چینی صدر شی جن پنگ کا شکریہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  چینی صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا ۔ شکریہ کا پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا گیا

اسحاق ڈار، نائب وزیراعظم نے ایکس پر لکھا

چینی صدر شی جن پنگ کا دلی شکر گزار ہوں۔چینی صدر نے 2026 ورلڈ اے آئی کانفرنس اور عالمی مصنوعی ذہانت گورننس سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے اعزاز میں آج شب شاندار ضیافت کا اہتمام کیا۔شریک مہمانوں میں پاکستانی وفد بھی شامل تھا۔یہ پرتکلف ضیافت چین کی مہمان نوازی، خیرسگالی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے.

 دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی سے دوطرفہ ملاقات کی۔ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مصنوعی ذہانت علی مصطفیٰ ڈار شریک ہوئے۔ملاقات میں پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب، وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ایشیا پیسیفک) ڈاکٹر سید اسد علی گیلانی، اور بیجنگ میں پاکستان کے ناظم الامور اعزاز خان بھی شریک تھے۔

دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ۔فریقین نے ہر موسم کی آزمودہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں نے سی پیک 2.0 کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔دونوں راہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی توثیق کی گئی۔ ملاقات میں جدت پر مبنی ترقی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کی عکاسی کی۔