ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارجنٹائن VS انگلینڈ سیمی فائنل میں ریفری کی جانبداری،وائرل ویڈیوز پر بحث شروع

 ارجنٹائن VS انگلینڈ سیمی فائنل میں ریفری کی جانبداری،وائرل ویڈیوز پر بحث شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی انگلینڈ کے خلاف 2.1گول کی فتح کے بعد ریفری اسماعیل الفتح کی  جانبدداری( Officiating) شدید بحث کا موضوع بن گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ارجنٹائنا کے متعدد سخت فاؤلز کے باوجود کھلاڑیوں کو مناسب سزا نہیں دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق   ارجنٹائن اور انگلینڈ کے مابین ہونیوالے میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹائن نے12 فاؤلز  کئے، لیکن صرف  ایک پیلا کارڈ دکھایا گیا،جس پر انگلینڈ کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور شائقین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔میچ کے تیسرے ہی منٹ میں انگلینڈ کے  ایلیٹ اینڈرسن  اور لیونل میسی کے درمیان چیلنج کے بعد  اینزو فرنانڈیز  نے اینڈرسن پر سخت ٹیکل کیا۔ ری پلے میں ایسا دکھائی دیا کہ فرنانڈیز کا پاؤں اینڈرسن کے سر سے بھی ٹکرایا، مگر ریفری نے نہ کھیل روکا اور نہ ہی کوئی کارڈ دکھایا۔اسی طرح  جیولیانو سیمیونے  نے پہلے ہاف میں کئی مرتبہ انگلینڈ کے دفاعی کھلاڑیوں پر سخت فاؤلز کئے، جن میں  جیڈ اسپینس  کے چہرے پر بازو لگنے کا واقعہ بھی شامل تھا، لیکن انہیں بھی کوئی وارننگ یا پیلا کارڈ نہیں ملا۔ ایک اور موقع پر  ناہویل مولینا نے جوڈ بیلنگھم  کو پنالٹی ایریا کے قریب گرا دیا۔ انگلینڈ کو فری کک تو ملی، مگر مولینا کو پیلا کارڈ نہیں دکھایا گیا، حالانکہ حملہ روکنے والے ایسے فاؤلز پر عموماً وارننگ دی جاتی ہے۔پہلے ہاف میں ہی  لیاندرو پاریدیس  نے گیند سے دور بیلنگھم کو دھکا دیا، مگر اس واقعہ پر بھی ریفری یا معاون ریفریز نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
دوسری جانب ارجنٹائن کا پہلا اور واحد پیلا کارڈ پہلے ہاف کے اختتام کے قریب لیساندرو مارٹینیز  کو انگلینڈ کے جوابی حملے کو روکنے پر دیا گیا۔ دوسری جانب اینزو فرنانڈیز نے تین فاؤلز کیے، لیکن وہ بھی بغیر کسی وارننگ کے پہلے ہاف مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔
ریفری کےمتنازع فیصلوں پر  بحث کا آغاز اس وقت شروع ہوا جب میچ کے بعد ریفری کے فیصلوں کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے۔ کئی صارفین نے الزام لگایا کہ ایمپائرنگ میں جانبداری ( Officiating)  کرتے ہوئے ارجنٹائن اور لیونل میسی کے حق میں نرمی برتی گئی  جبکہ دوسرے شائقین کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن کا جارحانہ اور ہائی پریسنگ اندازِ کھیل قدرتی طور پر زیادہ فاؤلز کا باعث بنتا ہے اور ریفری نے کھیل کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

ان تمام تنازع کے باوجود ارجنٹائنا نے میچ کے آخری لمحات میں  اینزو فرنانڈیز  اور  لاؤتارو مارٹینیز  کے گولز کی بدولت شاندار واپسی کرتے ہوئے2.1گول  سے کامیابی حاصل کی اور مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ انگلینڈ کو شکست کے ساتھ ساتھ ریفری کے فیصلوں پر بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جولائی 2021 میں ایک ایکس (سابق ٹوئٹر) صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ 2026 کے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا، سپین کو 2-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرے گا۔ اب دیکھنا ہو گا کہ اس صارف کی پیثگوئی درست ثابت ہوتی ہے کہ نہیں۔۔؟