سٹی 42: مغلپورہ، ذاتی رنجش پر دوست نے دوست کو گولی مار دی۔
ملزم اکبر علی گھومنے کے بہانے اپنے دوست طیب کو گھر سے لے کر گیا ،کچھ دیر بعد ہسپتال سے کال موصول ہوئی کہ آپکے بیٹے کو گولی لگی ہے۔
کمر پر لگنے والی گولی پیٹ سے باہر نکل گئی،حالت خطرے سے باہر ہے ۔ مغلپورہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد ہوگیا ۔
گرفتار ملزم علی اکبر سنگین نوعیت کے مقدمات میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ نکلا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App