سٹی 42: معروف سماجی شخصیت آغا شاہ حسین قزلباش کی ہمشیرہ خاتون بی بی انتقال کر گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مرحومہ آغا رضا قزلباش اور آغا جعفر رضا قزلباش کی والدہ تھیں۔
ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے نواب پیلس، ریلوے ہیڈکوارٹر کے سامنے ادا کی جائے گی۔
نمازِ جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔