ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ: قومی ہاکی فیڈریشن نےبڑا منصوبہ بنا لیا

ورلڈ کپ: قومی ہاکی فیڈریشن نےبڑا منصوبہ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے پلان تیار کر لیا ہے۔

 قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا 5 شعبوں میں جائزہ لیا جائے گا، کھلاڑیوں کی فٹنس، تیکنیکی مہارت، ذہنی مضبوطی اور رویے کا جائزہ لیا جائے گا۔

 غیر ملکی کوچز کھلاڑیوں کو 1 سے 5 تک نمبر دیں گے اور سلیکشن کے لیے 5 میں سے کم از کم 3 شعبوں میں 3 یا اس سے زائد نمبر لینا لازمی ہوں گے۔

 کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ جی پی ایس ٹریکنگ اور ویڈیو اینالسٹ کی مدد سے لیا جائے گا۔

 مجوزہ سلیکشن کا معیار حتمی منظوری کے لیے سلیکشن کمیٹی اور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پیش کیا جائے گا۔

 پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شفاف، میرٹ اور ڈیٹا پر مبنی انتخابی نظام اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer