ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش: شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال, امتحانات ملتوی نہ ہونے پر طلبہ کا شدید احتجاج

بنگلہ دیش: شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال, امتحانات ملتوی نہ ہونے پر طلبہ کا شدید احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باوجود ایچ ایس سی اور مساوی امتحانات جاری رکھنے کے خلاف طلبہ نے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے اور وزیر تعلیم  کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈھاکہ سے نامہ نگار سلیم رضا کے مطابق طلبہ کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث جو امیدوار امتحانی مراکز تک نہیں پہنچ سکے، انہیں متبادل شیڈول کے تحت امتحان دینے کا موقع دیا جائے، جبکہ صورتحال معمول پر آنے تک امتحانات ملتوی کیے جائیں۔

مظاہرین نے وزیر تعلیم کے اس مبینہ بیان پر بھی شدید ردعمل ظاہر کیا جس میں انہوں نے امتحان دینے والے طلبہ کو "فارم چکن" قرار دیا تھا۔

احتجاج کا آغاز ڈھاکہ کے سائنس لیب چوک سے ہوا، جہاں طلبہ نے سڑک پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی۔ بعد ازاں ڈھاکہ کے مختلف کالجوں کے طلبہ بھی احتجاج میں شریک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ کے علاوہ باریسال، بوگرہ، راجشاہی، رنگ پور، نوگاؤں، کوریگرام، تانگیل، میمن سنگھ، کومیلا، سلہٹ اور سنم گنج سمیت متعدد شہروں میں بھی امتحانات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔