ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور : گھر میں آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ایک کمرے سے 6 افراد کی نعشیں نکال لیں، جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور بچے شامل

پشاور : گھر میں آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا  جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ت

 ریسکیو 1122 کے مطابق آگ گھر کے ہال میں لگی، جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر گھریلو سامان موجود تھا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

 ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں نکال لیں، جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تمام افراد کی موت آگ کی شدید تپش اور دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ آتشزدگی کی اصل وجہ سامنے لائی جا سکے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں برکی روڈ پر ایک ہولناک حادثہ پیش آیا جس کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا جبکہ کار سوار شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ڈیفنس فیز 8 کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار شاہد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

 حادثے میں کار چلانے والا شخص بھی زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی لاش اپنی تحویل میں لے لی۔

ذرائع کے مطابق  ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔