ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برکی روڈ پر تیز رفتار کار موت بن گئی، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈیفنس سی میں ہولناک ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، کار ڈرائیور شدید زخمی

برکی روڈ پر تیز رفتار کار موت بن گئی، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں برکی روڈ پر ایک ہولناک حادثہ پیش آیا جس کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا جبکہ کار سوار شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ڈیفنس فیز 8 کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار شاہد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

حادثے میں کار چلانے والا شخص بھی زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی لاش اپنی تحویل میں لے لی۔

ذرائع کے مطابق  ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور  کےمختلف علاقوں میں 240 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 289 زخمی ہوئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 289 زخمی ہوئےجن میں98 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاجبکہ 191 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی تھی۔

 ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئےتھے۔