ویب ڈیسک : وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے کہا ہے کہ چینی کی ریٹیل قیمت 173 سے 175 روپے فی کلو سے زائد نہیں ہوگی۔
وزارت فوڈ سکیورٹی کے مطابق ریٹیل قیمت کی منظوری کیلئے نوٹیفکیشن کابینہ سے منظوری کے بعد جاری ہوگا۔
وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ تمام صوبے چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، ریٹیل قیمت سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی ریٹیل قیمت 173 سے 175 روپے فی کلو سے زائد نہیں ہوگی۔