ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مسلسل بارش، بجلی کاترسیلی نظام مکمل طور پر فعال نہ کیا جا سکا

 مسلسل بارش، بجلی کاترسیلی نظام مکمل طور پر فعال نہ کیا جا سکا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:شہر میں مسلسل بارش، بجلی کاترسیلی نظام مکمل طور پر فعال نہ کیا جا سکا۔
لیسکو کے 105 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،فیڈرز میں ٹرپنگ کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی،بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں رات سے بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔بجلی کی طویل بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔
 لیسکو چیف  رمضان بٹ کے مطابق  افسران و ملازمین کو متاثرہ علاقوں میں بحالی کی ہدایت کر دی،عملہ مستعدی سے کام کر رہا، صارفین کو سہولتیں دینا ترجیح ہے۔