ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورسمیت صوبہ بھرسے75ہزارسے زاہد مطلوب اشتہاری گرفتار

 لاہورسمیت صوبہ بھرسے75ہزارسے زاہد مطلوب اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  پنجاب پولیس کاسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،رواں سال لاہورسمیت صوبہ بھرسے75ہزار694اشتہاری گرفتار کیے گئے۔
 پنجاب پولیس  کے مطابق اے کیٹگری کے 26 ہزار 280، بی کیٹگری کے 49 ہزار 414 اشتہاری شامل ہیں ،صوبہ بھرسے31ہزار174عدالتی مفروران بھی گرفتارکیےگئے،اے کیٹگری کے 6782، بی کیٹگری کے 24 ہزار 392 عدالتی مفرور شامل ہیں۔

   ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق 16ہزار 546 عادی مجرم بھی گرفتارکیےگئے،اے کیٹگری کے 6311، بی کیٹگری کے 10 ہزار 235 عادی مجرم شامل ہیں،لاہورمیں16353اشتہاری،12316عدالتی مفرور،6657عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔

 آئی جی پنجاب نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنیوالی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔
 آئی جی پنجاب  کا کہنا تھا کہ صوبہ بھرمیں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیزی سے جاری رکھا جائے۔