ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور میں بارش کے با عث ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے مریدوال گاؤں میں مکان کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبےتلےدبنےکےباعث پانچوں افراددم توڑگئے،چھت گرنےکےباعث2افرادزخمی بھی ہوئے۔

جاں بحق افرادکی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئیں، جاں بحق افرادمیں2خواتین،2بچیاں اورایک بزرگ شامل ہے۔ 

جاں بحق ہونیوالوں میں60سالہ مانگا،55سالہ عشرت بی بی شامل ہیں، جاں بحق ہونیوالوں میں3سالہ خدیجہ،4سالہ لطیفہ،35سالہ رانی بی بی شامل ہیں۔ 

زخمی ہونےوالوں میں30سالہ فیصل اور5سالہ ببلی شامل ہے، 20روزقبل گھرتعمیرہواتھا،چھت بانس سرکی سےبنائی گئی تھی، جاں بحق افرادنےایک ماہ قبل جگہ خریدی تھی۔