سی ای او شاہد قادر کے ماڈل بازاروں کے ہنگامی دورے

سی ای او شاہد قادر کے ماڈل بازاروں کے ہنگامی دورے
کیپشن: Shahid Qadir, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر نے ماڈل بازاروں کے ہنگامی دورے کیے۔ 

 شاہد قادر نے ماڈل بازار ہربنس پورہ، میاں پلازہ، ٹاون شپ ، شیر شاہ کا دورہ کیا،  چیلتن پیور کے سی ای او نجم مزاری بھی کے ہمراہ موجود تھے۔ شاہد قادر نے کہا کہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا کی خریداری کے لئے ماڈل بازاروں کا رخ کرنا چاہیے۔ 

شاہد قادر نے صارفین سے سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی اور ریٹ بارے دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل بازاروں میں سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر اشیا خوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

سی ای او نے ماڈل بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔