جمیل پارک میں ہمسائے کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا

 جمیل پارک میں ہمسائے کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہنجروال کے علاقے جمیل پارک میں ہمسائے کی فائرنگ سے 19 سالہ عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑ گیا۔

تفصیلات کےمطابق عبداللہ چند روز قبل جمیل پارک میں ہمسائے کی فائرنگ سے زخمی ہو ا تھا۔ عبداللہ کے بھائی حبیب کا دوست اور محلہ دار آصف سے جھگڑا ہو اتھا، جھگڑے میں گولی عبداللہ کو لگ گئی تھی۔ 

اتوار کی صبح ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی عبداللہ کی عیادت کی تھی۔ 

واضح رہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والا ملزم آصف کوگرفتار کر رکھا ہے۔