ستلج میں سیلاب، دولہا اور باراتیوں کو  دریا پار کروا نےکےلئے ریسکیو ٹیم پہنچ گئی

Rescuers helped the groom in crossing flooded Satluj river, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  عارف والا میں دریائے ستلج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی جبکہ ریسکیو کی ٹیم نے احسن اقدام کرتے ہوئے سیلابی پانی میں دولہا اور باراتیوں کو بحفاظت بوٹ میں بیٹھا کر دریا پار کروا دیا۔

 عارف والا دولہا محمد اسحاق 60 باراتیوں سمیت دلہنیا لینے جارہا تھا۔ دریائے ستلج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے سے بستی سیلابی پانی سے زیرآب آچکی تھی۔ 

 دریا پار کرنے پر باراتی اور دولہا نے ریسکیو کا شکریہ ادا کیا۔