حسن علی کے سٹیڈیم میں ٹھمکے، ویڈیو وائرل ہوگئی

Hassan Ali dance video viral
کیپشن: Hassan Ali dance
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی فاسٹ باؤلرحسن علی ٹیم کے ہمراہ سری لنکا ٹیسٹ سریز کھیل رہے ہیں، میچ کے پہلے روز وقفے کے دوران حسن علی نے ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سری لنکا کےخلاف گال ٹیسٹ کے پہلے دن کرکٹر حسن علی وقفےکے دوران باؤنڈری لائن پر  ڈانس کر رہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی کے پاس حارث رؤف بھی کھڑے ہیں جو اس رقص سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے گال میں شروع ہوا ہے، سری لنکا نے پہلی اننگز میں 222 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کے 2 کھلاڑی 24 رنز پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer