سٹی 42: قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو پولیس نے گرفتار کر لیا.ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مطلوب تھا،خرم شہزاد اور صنم لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات میں گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے۔
تفصیلا ت کے مطابق قومی کرکٹر حسن علی کےبھائی خرم شہزاد کوپولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 719/20 میں مطلوب تھا، پولیس نے ملزم خرم شہزاد کو سول جج رانا آصف مصطفیٰ کی عدالت میں پیش کر دیا، عدالتی ذرائع کے مطابق عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد اور صنم لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات میں گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے۔