پنجاب پولیس کا دریاؤں کے کنارےکومبنگ آپریشن

پنجاب پولیس کا دریاؤں کے کنارےکومبنگ آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سندھ میں کچے کے آپریشن کی طرز پر پنجاب میں بھی دریاؤں کے ساتھ ساتھ جنگل بیلے میں آپریشن کیا جائے گا تیاری شروع، لاہور ، قصور اور شیخو پورہ کے پولیس ایلیٹ فورس کے ساتھ دریائی علاقوں میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کریں گی۔

تفصیلات کےمطابق  پنجاب پولیس کی جانب سے دریائے راوی کے کنارے آپریشن کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا، دریائی علاقہ لاہور سمیت تین ڈویژن میں مشکلات پیدا کرنے لگا تھا اور لاہور ، قصور اور شیخو پورہ کے ڈاکو دریائی علاقوں میں پناہ لے رہے تھے، پولیس نے ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے مطابق لاہور ، قصور اور شیخو پورہ پولیس مل کر کومبنگ آپریشن کرئے گی ۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کومبنگ آپریشن میں ایلیٹ فورس کو بھی شامل کیا جائے گا، پولیس حکام کے مطابق ڈاکو وارداتوں کے بعد دریائی علاقے میں پناہ لینے لگے تھے اور جب پولیس انکے خلاف آپریشن کرتی تھی تو وہ راوی عبور کر کے دوسرے ضلع میں چلے جاتے اور واردات کے لیے واپس آجاتے تھے، اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer