محکمہ پولیس پر عائد بڑی پابندی اٹھا لی گئی 

punjab police
کیپشن: punjab police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)پولیس میں مزید 5 ہزار سے زائد کانسٹیبل کی بھرتیوں کے لیے عائد پابندی ختم ،سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ۔۔کانسٹیبل کیساتھ ساتھ 654 ٹریفک اسسٹنٹ بھی بھرتی کیے جائیں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی استدعا پر سٹینڈنگ کمیٹی کو ایک بار پھر سے پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں کمیٹی سے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کے حوالے سے سفارشات کی پیش کی گئیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں 5 ہزار سے زائد کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے جبکہ کانسٹیبل کیساتھ ساتھ 654 ٹریفک اسٹنٹ بھی بھرتی کیے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں گریڈ 7 کے 15 ہزار کانسٹیبل کی آسامیاں خالی تھیں اور پنجاب حکومت پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل کی بھرتیوں کے لیے پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے جن پر بھرتیوں کا عمل ابھی جاری ہے جبکہ پنجاب پولیس کو گزشتہ دو سالوں میں 13 ہزار مختلف پوسٹوں پر بھرتیوں کی اجازت دی گئی ہے سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے پابندی اٹھانے کے بعد بھرتیوں کی اجازت کابینہ سے لینے کی ہدایات کی ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کانسٹیبل کی بھرتیوں کی اجازت دیں گے۔