11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ,ملزم گرفتار 

ملزم بچی کو فحش فلمیں دکھاتا رہا

rapist arrested
کیپشن: rapist arrested
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، چوری، ڈکیتی، زہزانی اور زیادتی کے واقعات میں کا پیش آنا معمول بن چکا ہے، عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد اور قتل جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

 ایسا ہی ایک واقعہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں ،11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم بچو ں کو موبائل پر فحش فلمیں دکھا کر ورغلاتا تھا،ملزم مظہر کےخلاف مقدمہ درج  کر کے تفتیش شروع کر دی گئی  ہے۔