پاکستان میں کورونا سے مزید 67 اموات، 2165 نئے کیس سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 67 اموات، 2165 نئے کیس سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کے شہر ووہان سے جنم لینے والے کورونا وائرس کے پاکستان پر حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 165 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 67  افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 749 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 9 ہزار، پنجاب میں 7 ہزار 175، خیبرپختونخوا ایک ہزار 575، اسلام آباد میں 2 ہزار 333، بلوچستان میں 305، آزاد کشمیر میں 320 جبکہ گلگت بلتستان میں 69 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں 16لاکھ 27 ہزار939 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 55 ہزار 769 ہوگئی ہے، سندھ میں ایک لاکھ 7 ہزار 773، پنجاب میں 88 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار ایک، اسلام آباد میں 14 ہزار 315، بلوچستان میں 11 ہزار 239، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 708 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 688 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 این سی او سی کے مطابق پاکستان میں  گزشتہ 24 کے دوران مزید 67 افراد دم توڑ گئے ، اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس  سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 386 ہوگئی ہے، پنجاب میں 2 ہزار 43، سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں، ملک بھرمیں اب تک ایک لاکھ 72 ہزار 810 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جب کہ فعال مریضوں کی تعداد 77 ہزار 573 ہے۔ جبکہ 2 ہزار 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer