پرانی انارکلی: بیٹری چورسرگرم

پرانی انارکلی: بیٹری چورسرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: پرانی انارکلی کے علاقے میں گاڑیوں کی بیٹریاں چورسرگرم ہو گئے، ایک ہی دن میں متعدد گاڑیوں کی بیٹریاں چوری، واردات کی سی سی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی۔

پرانی انارکلی کے علاقے میں بیٹری چور متحرک ہو گئے، ایک ہی دن میں 5 گاڑیوں کی بیٹریاں چوری ہو گئیں، شہری حسیب فاروق کی گاڑی کی بیٹری چوری کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور چند سیکنڈز کے دوران ہی گاڑی کی بیٹری چوری کرتا اور فرار ہو جاتا ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس کی جانب سے تاحال واردات کا مقدمہ ہی درج نہیں کیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer