سٹی 42: شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بندش سے شہری پریشان ہوگئے
سبزہ زار،بند روڈ،سنت نگر،کرشن نگر میں سوئی گیس کی بندش ہے ۔ گرین ٹاؤن،گلبرگ،ٹاؤن شپ،جوہر ٹاؤن میں بھی سوئی گیس غائب ہے ۔
نشتر،یوحنا آباد،چونگی امرسدھو،کاہنہ کے مکین سوئی گیس سے محروم ہیں ۔ گڑھی شاہو،مغلپورہ،تاجپورہ اور ہربنس پورہ میں بھی گیس کی عدم فراہمی ہے ۔سوئی گیس کی عدم فراہمی کے باعث خواتین کو امورخانہ داری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کھانا پکانے کیلئے متوسط طبقہ پریشان ہیں ،شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہوگئے ۔ شہریوں نے حکام سے نوٹس لیکر سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔