ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ نے جمہوریت کے استحکام کیلئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ،چوہدری شجاعت سے سید علی گیلانی کی ملاقات

 پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ نے جمہوریت کے استحکام کیلئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ،چوہدری شجاعت سے سید علی گیلانی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین ہمیشہ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود رہا ہے، دونوں سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے استحکام کے لئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب اسمبلی اور  پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی گیلانی نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے ۔علی حیدر گیلانی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے ہمارے دیرینہ تعلقات اور احترام کا رشتہ موجود ہے ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے جلد حاضر ہوں گے ۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین ہمیشہ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود رہا ہے، دونوں سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے استحکام کے لئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے دیرینہ مراسم قائم ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کا منتظر ہوں ۔

ملاقات  میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بات کی ۔