ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کا بلدیاتی ایکٹ کے خلاف عوامی ریفرنڈم ؛ 5 عوامی کنونشن کروانے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا بلدیاتی ایکٹ کے خلاف عوامی ریفرنڈم ؛ 5 عوامی کنونشن کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جماعت اسلامی ضلع لاہور غربی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جماعت اسلامی  نے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جاری عوامی ریفرنڈم کا جائزہ لیا گیا
اجلاس کی صدارت صدر سیاسی کمیٹی میاں ظہور احمد وٹو نے کی۔اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ضلع لاہور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی شریک ہوئے ڈپٹی سیکرٹری لاہور عبدالعزیز عابد نے خصوصی شرکت کی۔
نائب امیر ضلع چوہدری عبد القیوم گجر ،میاں صہیب شریف ،سیکرٹری ضلع غربی انجینئر طلحہ ادریس ، اکرم شاہین ، خواجہ وسیم ،غلام حسین بلوچ ، مبشر حسن رانا ، اقبال شاہد ،بیرسٹر طلحہ ظہور وٹو ، انجینئر ارشد مجید ، سیدغلام حسین شاہ ،شہزادہ محمد علی ، چوہدری زاہد اقبال ایڈووکیٹ شریک ہوئے
بلدیاتی ایکٹ کیخلاف جاری عوامی ریفرنڈم اور اسکے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ہر صوبائی حلقہ میں 5 عوامی کنونشن کروانے کا فیصلہ کیا