سٹی 42 : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
گاڑی کو حادثہ سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہ دستور پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے چیف جسٹس کے بیٹے کی گاڑی ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔