سٹی42: پنجاب میں سب رجسٹرارز کے سرکاری لاگ اِن کے غیرقانونی استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے بعد پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پلرا) متحرک ہو گئی ہے۔ شکایات اور بے ضابطگیوں کی بنیاد پر معلوم ہوا ہے کہ سب رجسٹرارز کے سرکاری لاگ اِن غیرمجاز افراد استعمال کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری لاگ اِن ڈیوٹی اوقات کے بعد اور نجی مقامات پر بھی استعمال ہو رہے تھے، جس پر پلرا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سخت اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے سب رجسٹرارز کی دفتر کے علاوہ دیگر مقامات سے لاگ اِن تک رسائی ختم کر دی ہے۔
اب سب رجسٹرارز صرف متعلقہ ای رجسٹریشن سنٹرز میں ہی اپنے اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے، جبکہ لاگ اِن صرف مقررہ دفتر اور مخصوص جغرافیائی حدود کے اندر فعال ہوگا۔ رات گئے، غیرمجاز مقامات یا دائرہ اختیار سے باہر لاگ اِن کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔