ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے منتظر افسران کیلئے اچھی خبر

انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے منتظر افسران کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب پولیس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کےمنتظر   افسران کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی رینک پر بڑے پیمانے پر ترقیاں دینے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈی ایس پی کی تقریباً 80 خالی سیٹوں پر ترقی کے لیے اجلاس اگلے ہفتے متوقع ہے، جس میں 250 سے زائد انسپکٹرز کے نام زیر غور آئیں گے۔ سنیارٹی کے لحاظ سے انسپکٹرز کے کوائف اور رپورٹس متعلقہ ریجنز اور اضلاع سے منگوا لی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یہ اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی سربراہی میں منعقد ہوگا، جبکہ آئی جی پنجاب کی جانب سے خالی سیٹوں پر ترقیوں کے احکامات اور باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ایس پی کے عہدے پر بھی بڑے پیمانے پر ترقیاں دی گئی ہیں، جس کے بعد ڈی ایس پی رینک پر ترقیوں کے عمل کو بھی جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔