ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز ریکارڈ اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔
ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے پر برقرار رہا، جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ 10 گرام سونے کے بھاؤ بھی 3 لاکھ 79 ہزار 177 روپے پر مستحکم رہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4,601 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 3,700 روپے اور 10 گرام 3,172 روپے کمی دیکھی گئی تھی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 47 ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔