ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز و نرسز کی مانگ میں اضافہ

بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز و نرسز کی مانگ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری :برونائی دارالسلام نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کی خدمات حاصل کرنے کی پیشکش کی ہے.

 جس کے پیش نظر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ برونائی جانے کے خواہشمند ڈاکٹرز کو اس موقع سے آگاہ کیا جائے۔

مراسلے کے مطابق برونائی کو میڈیسن، کریٹیکل کیئر، نیوناٹالوجی، ہیماٹالوجی، رہماٹالوجی اور یورالوجی کے ماہر ڈاکٹرز کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ سینئر میڈیکل افسران، میڈیکل افسران اور ویمن میڈیکل افسران بھی طلب ہیں۔

برونائی جانے کے خواہاں ڈاکٹرز کی رہنمائی کے لیے وزارت اوورسیز پاکستانیز نے ایم ڈی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے تاکہ امیدواروں کو آسانی سے معلومات اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔