ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کی موجیں: بسنت پر لاہور میں 4 چھٹیاں متوقع

شہریوں کی موجیں: بسنت پر لاہور میں 4 چھٹیاں متوقع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:بسنت پرلاہوریوں کیلئےایک کےبعدایک موج،فروری کے پہلے ہفتے شہری "لانگ ویک اینڈ" انجوائے کرینگے۔
ذرائع کے مطابق بسنت پر صوبائی دارالحکومت میں 4 چھٹیاں متوقع ہیں ،جمعرات 5 فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی ہو گی،ہفتہ اتوار کے ساتھ جمعہ کی چھٹی بھی زیرغور  ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں پہلے سے طے تھیں، اب انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کی چھٹی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس طرح جمعہ کی چھٹی سے لاہوریوں کو 4 چھٹیاں ایک ساتھ مل جائیں گی۔
 حکام کے مطابق چھٹیوں کا مقصد بسنت کو یادگار اور محفوظ بنانا ہے،چھٹیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا بوجھ کم ہو گا،سڑکوں پر موٹرسائیکلیں بھی کم سے کم نکلیں گی۔
خیال رہے کہ شہر میں 6،7 اور 8 فروری کو بسنت کا اعلان کیا گیا۔