لیگی کارکن مریم نواز کے لئےبھینس کا تحفہ لے آیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک کارکن رانا خالد قادری نے پارٹی کی چیف آرگنائزر اور امیدوار مریم نواز کو بھینس کا تحفہ پیش کر دیا۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 میں مریم نواز اپنی انتخابی مہم کے  لئے نکلیں تو  مسلم لیگ نون کا ایک  کارکن ایک بھینس لے کر  انہیں تحفہ دینے کے لئےپہنچ گیا۔ 
کارکنوں نے بھینس کی رسی ہاتھ میں تھام کر مریم نواز کے نعرے لگائے اور انہیں جرأت و بہادری کا استعارہ قرار دیا۔

اس کارکن نے بھین کے ساتھ ایک کٹا بھی مریم نواز کو تحفہ میں دیا۔