خاتون کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش

خاتون کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:جنرل ہسپتال میں خاتون کے ہاں 4 بچیوں کی پیدائش،اہلہ خانہ خوشی سے نہال۔

لاہور کے علاقے رائیونڈ کی رہائشی فاطمہ بی بی کو ایمرجنسی کی حالت میں ہسپتال لیا گیا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کل رات 2 بجے فاطمہ بی بی کے ہاں 4بچیوں کی پیدائش ہوئی، دو بچیوں کا وزن اڑھائی کلو جبکہ ایک بچی کا وزن 2 کلو گرام ہے ،ڈیڑھ کلو وزن کی بچی تشویشناک حالت میں نرسری میں زیرعلاج ہے۔
دوسری جانب والد سجاد علی کا کہنا تھا کہ بیٹے کے چارسال بعد بیٹیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوں۔