بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ جدہ سے کراچی پہنچنے والے 25 اور 28 سالہ مسافروں میں کورونا کے جے این ون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق 28 سالہ مسافر کا تعلق فیصل آباد اور دوسرے 25 سالہ مسافر کا تعلق گلبہار مالاکنڈ سے جو جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔

 ترجمان محکمہ صحت کاکہنا ہےکہ اب تک بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک اور 5 مقامی ہیں۔