ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے  بیوی کے سامنے شوہر کو قتل کردیا

ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے  بیوی کے سامنے شوہر کو قتل کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ڈیفنس فیز 8 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر  فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ حاجی محمد عدنان کے نام سے ہوئی۔

اہل خانہ نے پولیس کوبتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، واقعہ کے وقت عدنان اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا جس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر عدنان کو 3 گولیاں ماریں جس سے عدنان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلات سے تھا، مقتول کی گاڑی ساحل تھانے منتقل کردی گئی جب کہ  لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ بلوچستان روانہ ہوگئے۔