(عابد چوہدری)ڈولفن اہلکاروں کی موٹرسائیکلوں سے ڈولفن ہیڈ کوارٹر کو خطرہ،سکیورٹی خدشات کے پیش نظرڈولفن ہیڈکوارٹر میں اہلکاروں کی موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔
ڈولفن اہلکاروں سے ڈولفن ہیڈکوارٹر کو خطرہ لاحق ہوگیا، ڈولفن ہیڈکوارٹر میں ڈولفن اہلکاروں کی موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، پابندی کے بعد ڈولفن اہلکاروں نے ذاتی موٹرسائیکلیں والٹن روڈ کے سروس روڈ پر پارک کر دیں، ایس پی ڈولفن توقیر نعیم نے موٹرسائیکلیں ہیڈ کوارٹر میں لانے پر پابندی لگائی جبکہ موٹرسائیکلوں کی بھرمار سے ڈولفن ہیڈ کوارٹر پارکنگ اسٹینڈ بن گیا۔
ڈولفن ہیڈ کوارٹر کے باہر موٹرسائیکلوں کی بھرمارسے مزید سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، فورس حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظرموٹرسائیکلیں اندر لیجانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔