مہنگائی نے توڑی عوام کی کمر، ایک اور جھٹکا

Increase in Price of Milk, Yogurt and Bread
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اور بری خبر، ڈبل روٹی، دودھ اور دہی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دودھ، دہی اور ڈبل روٹی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہی 10 روپے کلو اضافے کے ساتھ 180 روپے کلو ہو گیا ہے جبکہ دودھ بھی 10 روپے کلو اضافے کے ساتھ 160 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بڑی ڈبل روٹی 20 روپے کے اضافے سے 200 روپے کی ہو گئی ہے جبکہ چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت 90 سے بڑھ کر 130 روپے ہو گئی ہے، صرف یہی نہیں بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کی قیمت بڑھانے کے ساتھ اس کا سائز بھی کم کر دیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر