نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

 Unknown,Deadbodies found,Lahore,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)لاہور میں نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا،سال نو کے آغاز میں پندہ دنوں کے دوران شہر بھر سے 22 افراد کی لاشیں ملیں۔
صوبائی دارالحکومت میں 2023کے آغاز میں 15 دنوں کے دوران مختلف علاقوں سے 22 افراد کی لاشیں ملیں۔ملنے والی لاشوں میں سے زیادہ تر افرادکی ہلاکتیں نشے کی زیادتی کے باعث ہوئیں،ایک کروڑ سے زائد آبادی والا شہر، نامعلوم افراد کی لاشوں کا قبرستان بننے لگا۔مختلف مقامات سے ملنے والی لاوارث لاشوں کو پولیس کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کردیا جاتا ہے،ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے رواں ماہ 29 لاوارث لاشوں کی تدفین کی گئی ہے۔