معروف اداکارہ نے بھائی کی تدفین میں شریک نہیں ہونے کی وجہ بتا دی

معروف اداکارہ نے بھائی کی تدفین میں شریک نہیں ہونے کی وجہ بتا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ وہ او لیول امتحانات کی وجہ سے بھائی کی تدفین میں بھی شریک نہیں ہوئی تھیں۔

اداکارہ حال ہی میں پوڈکاسٹ میں  شریک ہوئی جہاں انہوں نے امریکی فوج  میں شامل   اپنے بھائی کی موت کا واقعہ شیئر کیا۔ صرحا اصغر نے بتایا کہ  میں 3 مہینے کی تھی جب میرے والد کا انتقال ہوا، والد  کے ساتھ اگر  زیادہ  عرصہ گزارا ہوتا تو میں انہیں بہت یاد کرتی لیکن  والد کے بعد بھی گھر میں بے حد محبت ملی۔اداکارہ نے بتایا کہ میں آج تک  زندگی کا وہ  لمحہ نہیں بھول پاتی جب امریکا میں میرے سب سے بڑے بھائی کا انتقال ہوا تھا اور میں ان کی تدفین میں نہیں جاسکی تھی کیوں کہ پاکستان میں میرے  او لیول کے پیپرز ہورہے تھے، پاکستان میں اس وقت میرے ایک بھائی بھی میری وجہ سے میرے پاس رکے ہوئے تھے۔

 بھائی امریکی فوج کی جانب سے افغانستان جنگ کیلئے آئے تھے جہاں ان کے کیمپ پر کسی دستے نے حملہ کردیا: اداکارہ                                                    

صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ میرے بھائی نے میری پڑھائی کیلئے کس طرح فیس بھری تھی لہٰذا میں وہ امتحان نہیں چھوڑ سکتی تھی لیکن اس کے بعد جب میں ہیوسٹن گئی اوربھائی کی قبر پر گئی تو مجھے تب بھی میرے احساسات سمجھ نہیں آئے تھے لیکن اس کے دو تین دن بعد میں بہت روئی، مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھ میں اتنی ہمت ہی نہیں میں کسی کی تدفین میں شریک  ہوسکوں۔اداکارہ نے بھائی کی موت کے دردناک واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ بڑے بھائی  2012 میں ہم سے بچھڑے جب ان کی عمر  صرف 31 سال تھے ،انہوں نے امریکی فوج میں اپنی ذمہ داریاں نبھائی تھیں، انہیں امریکا کی جانب سے اعزازی پرپل ہارٹ بھی دیا گیا تھا، بھائی امریکی فوج کی جانب سے افغانستان جنگ کیلئے آئے تھے۔

صرحا نے مزید بتایا کہ بھائی کی پیدائش بھی امریکا میں ہوئی تھی، اس واقعے سے 3 روز قبل اسکائپ پر میری ان سے بات ہوئی تھی اور میں نے ان سے داڑھی بنانے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا جس پر انہوں نے بتایا کہ یہاں داڑھی اور بال بنانا ضرورت ہے لیکن میں آپ سے اگلے سال ملنے آؤں گا۔

Ansa Awais

Content Writer