گلشن راوی،نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

Guslshan ravi
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)گلشن راوی میں اقصی ٰپلی کے قریب نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ 
پولیس کے مطابق گلشن راوی میں اقصیٰ پلی کے قریب گندے نالے سے لاش برآمدہوئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 45 سالہ نامعلوم شخص کی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی، البتہ لاش کی شناخت اورواقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔