شہر میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کتنے ٹریفک حادثات ہوئے؟جانئے

Road accidents in Lahore
کیپشن: Rescue 1122
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)سڑک پر تیز رفتاری اور غفلت جان لیواثابت ہو سکتی ہے ،شہر میں ٹریفک ہی نہیں بلکہ حادثات بھی روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔ 

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالے 203 ٹریفک حادثات ہوئے۔ریسکیو 1122کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 203 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 210 افراد زخمی ہو گئے، 119 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 91 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔