ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوانوں کو شادی کی تقریب میں فائرنگ  کرنا مہنگا پڑ گیا

During marriage function
کیپشن: Aerial firing
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کیخلاف کارروائیاں جاری،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ عیسٰی سکھیرا کے مطابق ہربنس پورہ سپیشل محافظ سکواڈ نے ون فائیو کی کال پر فوری ایکشن لیا، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے دو ملزمان گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں حسن علی اور اسامہ شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی عیسی سکھیرا کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ اور اسلحے کی نمائش کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔