(سٹی 42)غیرت کا معاملہ یا زیادتی کا نشانہ ؟ مغلپورہ مین روڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد، پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
مغلپورہ مین روڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے کر لیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے پر نشان ہے جس سے لگتا ہے 25 سالہ خاتون کو گلہ دبا کرقتل کیا گیا، مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔