ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: City42 - Govt Employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر، اب صرف انکوائری پرترقی نہیں روکی جائے گی بلکہ اینٹی کرپشن میں ایف آئی آر کی صورت میں ترقی نہیں دی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے تمام وزرا، سیکرٹریز اور صوبائی اداروں کے سربراہان کو پروموشن پالیسی 2010 میں ترامیم کا مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

ترمیم کے مطابق اب سرکاری ملازمین کے خلاف اگر اینٹی کرپشن میں کوئی انکوائری جاری ہے یا تاخیر کا شکار ہے تو ان کی ترقی نہیں روکی جائے گی بلکہ صرف اینٹی کرپشن میں مقدمہ کی صورت میں ترقی نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انکوائری کی صورت میں بھی ترقی روک دی جاتی تھی۔

۔

Sughra Afzal

Content Writer